کورونا وائرس ازخود نوٹس: سپریم کورٹ نے نیا بینچ تشکیل دے دیا
سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس 18 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کرديا ہے۔
کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ نے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد بینچ کی سربراہی کریں گے۔ جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی پرنیا بینچ تشکیل دیا گیا۔
جسٹس مشیرعالم اورجسٹس سردار طارق مسعود بینچ کا حصہ بن گئےہیں ۔
واضح رہے کہ 10 اپریل 2020 کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیےاسپتالوں میں ناکافی سہولیات پر چیف جسٹس گلزار احمد نے پہلا ازخود نوٹس لیا تھا۔
اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، سیکریٹری داخلہ اور چاروں صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کردیا کیا گیا تھا۔
ازخود نوٹس کیس میں چيف جسٹس آف پاکستان نے تفصيلات مانگی تھیں کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے؟ اسپتالوں ميں کيا سہوليات ہيں؟
از خود نوٹس کیس کی پہلی سماعت 13 اپریل کو ہوئی تھی۔
آٹھ اپریل کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا، سربراہ احساس پروگرام ثانیہ نشتر اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ججوں کو بریفنگ بھی دی تھی۔
عدالت نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلہ سنانے کے بعد کورونا کے حوالے سے اقدامات اور اسپتالوں میں ناکافی سہولیات کے معاملے کو ازخود نوٹس میں تبدیل کردیا تھا۔
Comments are closed on this story.